بنگلورو،2؍جنوری(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے پرائمری و سکینڈری تعلیم ایس سریش کمار نے اساتذہ سے کہا کہ وہ اسکولوں کو آنے سے قبل لاز می طور پر کووڈ۔19ٹسٹ کرائیں۔ انہوں نے بتا یا کہ طلبہ کے تحفظ کے لئے اساتذہ کا کورونا وائرس ٹسٹ ضروری ہے۔اساتذہ کو چاہئے کہ وہ کووڈ۔19ٹسٹ کروانے کے بعد اسکو لوں کو پہنچیں۔
انہوں نے کہا اس میں کسی بھی طرح کی کو ئی تبدیلی نہیں ہو گی،طلبہ کے تحفظ کو مد نظر رکھ کر یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔ریاست میں ایس ایس ایل سی اور پی یو سی سال دوم کلاسوں کا آج سے آغاز ہو چکا ہے۔اسکول احا طہ میں 6تا9جماعت کے طلبہ کیلئے ودیا گما پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کو اسکول روانہ کر نے سے قبل والدین کی منظوری لاز می ہے۔